ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی سمیت 9 ریاستوں میں پھر بڑھے کورونا کے معاملات، مرکز نے دی ٹسٹ، ٹریک اور ٹریٹ کی ہدایت

دہلی سمیت 9 ریاستوں میں پھر بڑھے کورونا کے معاملات، مرکز نے دی ٹسٹ، ٹریک اور ٹریٹ کی ہدایت

Sun, 07 Mar 2021 11:25:17    S.O. News Service

نئی دہلی،7؍مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی)ملک میں ایک مرتبہ پھر رفتار پکڑ رہے کورونا وائرس پر لگام کسنے کیلئے مرکزی حکومت الرٹ ہے۔ ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن اور نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر ونود پال نے نو ریاستوں کے محکمہ صحت کے سکریٹریوں سے ملاقات کی۔ ان ریاستوں میں کورونا کے معاملات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے ریاستوں کو محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق راجیش بھوشن اور ڈاکٹر ونود پال نے ہریانہ، آندھرا پردیش، اوڈیشہ، گوا، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، دہلی اور چنڈی گڑھ کے محکمہ صحت کے سکریٹریوں سے بات چیت کی۔ کورونا سے تحفظ کے پیش نظر ہوئی اس میٹنگ میں نیشنل ہیلتھ مشن کے مشن ڈائریکٹرس بھی شامل ہوئے۔ ان نو ریاستوں میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ مرکزی وزارت صحت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے کورونا وائرس کو لے کر شروعات میں برتے گئے احتیاط پر واپس لوٹنے کی اپیل کی ہے۔ وزارت صحت نے کہا کہ ریاست اور مرکز کے زیر انتظام خطے ٹسٹ، ٹریک اور ٹریٹ کے بنیادی بندوبست پر پھر سے کام شروع کریں۔


Share: